خدا کے بندے میں رو پڑوں گی
اگر کسی دن دوبارہ مجھ سے
محبتوں کا سوال پوچھا
زوال پوچھا
میں رو پڑوں گی
میں اس کے دل میں رہی ہوں لیکن
اب اس کے دل سے نکل چکی ہوں
وہ اپنی راہ پر چلا گیا ہے
میں اپنی راہ پر چلی گئی ہوں
اب اس سے زیادہ کوئی بھی مجھ سے
سوال پوچھا
میں رو پڑوں گی _

No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments