میں کس گمان پہ تجھ کو پکارتی لڑکے !
مذاق کررہا تھا تو ؟ شرارتی لڑکے !
مذاق کررہا تھا تو ؟ شرارتی لڑکے !
میں اپنی زندگی پہ اختیار رکھتی تو
تمہارے نام پہ ہر دن گذارتی لڑکے
تمہارے نام پہ ہر دن گذارتی لڑکے
تو اتنی دور ہے تھوڑا قریب ہوتا تو
میں بال کھینچتی ، غصہ اتارتی لڑکے
میں بال کھینچتی ، غصہ اتارتی لڑکے
تو میرے بعد بھی آخر کسی کا ہو جاتا
سو، قبلِ خودکشی میں تجھ کو مارتی لڑکے !
سو، قبلِ خودکشی میں تجھ کو مارتی لڑکے !
مجھے عزیز ہے اپنی شکست تیرے ہاتھ
اگر میں جیت بھی جاتی تو ہارتی لڑکے !
اگر میں جیت بھی جاتی تو ہارتی لڑکے !
تمہارے عشق میں بارڈر کراس کیوں کر لوں ؟
میں اپنے ملک سے مخلص ہوں بھارتی لڑکے !
میں اپنے ملک سے مخلص ہوں بھارتی لڑکے !