Live Traffic Feed

Monday, July 1, 2019

Parwaiz Musharif Aur General Anayait Khan

جنرل مشرف کا دور تھا.
 شروع شروع کے دن تھے
احتساب کی بات چلی تو ڈپٹی چیئرمین نیب جنرل عنایت اللہ خان نے کہا کہ،
لُوٹا پیسا واپس لانا ہے تو ایک ہی طریقہ ہے.

جنرل مشرف نے پوچھا وہ کیا؟

جنرل عنایت اللہ خان نے کہا
پہلے پوری دیانت سے تحقیق کر لیں کہ کس کس نے پاکستان کو لوٹا
اس کے بعد انہیں پکڑ لیں اور ہر جمعہ کو ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کاٹ کر پھینکنا شروع کر دیں
بائیں ہاتھ سے شروع کریں اور اس وقت تک کاٹتے چلے جائیں جب تک رقم واپس نہ آ جائے
انگلیاں ختم ہو جائیں تو ہاتھ کاٹ جائیں اور ہاتھ کٹ جائیں تو پیروں سے شروع کر لیں.

مشرف نے کہا،
یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا،
حدود میں ہاتھ کاٹنے کی اجازت ہے، 
میں تو صرف انگلی کی تجویز دے رہا ہوں اور ہاتھ کاٹنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی؛
اس سے پہلے ہی لوٹا مال خزانے میں ہو گا.

مشرف نے مسکرا کر کہا،
یہ نہیں ہو سکتا، تم بہت ظالم ہو.

جنرل عنایت اللہ خان نے کہا،
اگر یہ نہیں ہو سکتا،
تو آپ لوٹی ہوئی رقم کا ایک روپیہ بھی واپس نہیں لا سکتے.

جنرل عنایت اللہ خان اب بھی ملتے ہیں، تو پوچھتے ہیں،
ہاں آصف،
کچھ رقم آئی خزانے میں۔۔؟

میں کہتا ہوں،
جنرل صاحب، رقم تو نہیں آئی،
لیکن آپ کی تجویز کی تائید نہیں کی جا سکتی.

وہ جواب میں مسکراتے ہیں:
پھر کر لو کوششیں،
ایک روپیہ واپس نہیں آنے والا،
راستہ وہی ہے، جو میں نے بتایا ہے

Friday, June 21, 2019

Bharati Larkay

‏میں کس گمان پہ تجھ کو پکارتی لڑکے !
مذاق کررہا تھا تو ؟ شرارتی لڑکے !

میں اپنی زندگی پہ اختیار رکھتی تو
تمہارے نام پہ ہر دن گذارتی لڑکے

تو اتنی دور ہے تھوڑا قریب ہوتا تو
میں بال کھینچتی ، غصہ اتارتی لڑکے

‏تو میرے بعد بھی آخر کسی کا ہو جاتا
سو، قبلِ خودکشی میں تجھ کو مارتی لڑکے !

مجھے عزیز ہے اپنی شکست تیرے ہاتھ
اگر میں جیت بھی جاتی تو ہارتی لڑکے !

تمہارے عشق میں بارڈر کراس کیوں کر لوں ؟
میں اپنے ملک سے مخلص ہوں بھارتی لڑکے !

Wednesday, June 19, 2019

Main Ro Paron Gi

خدا کے بندے میں رو پڑوں گی اگر کسی دن دوبارہ مجھ سے محبتوں کا سوال پوچھا زوال پوچھا میں رو پڑوں گی میں اس کے دل میں رہی ہوں لیکن اب اس کے دل سے نکل چکی ہوں وہ اپنی راہ پر چلا گیا ہے میں اپنی راہ پر چلی گئی ہوں اب اس سے زیادہ کوئی بھی مجھ سے سوال پوچھا میں رو پڑوں گی _💔